دیوبندی کتب کے عبارات میں تصحیح

الحمدللّٰہ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ خصوصاً علیٰ سیّدالوریٰ افضل الانبیآء علیہ من الصلوٰت اتمّھا ومن التسلیمات اکملھا وعلیٰ آلہٖ وصحبہ وکمّل اتباعہٖ الیٰ یوم الجزآء وبارکٔ وسلّم        امّا بعد!

بندہ عاجز شھاب علی سیفی ضیائی غفرلہٗ تمام اھل اسلام خصوصًا علمآء وطلبآء اہلسنت وجماعتؒ خصوصًا احنافؒ اور حضرت مبارکٔ صاحبؒ اور سیدنا شیخ الکل فی الکل حضرت علامہ ومولانا ضیآء اللّٰہ صاحب مبارکؓ تمام سالکینؒ ومحبینؒ                     کو یہ تلقین دیتے رھے ہیں کہ ’’ھم نہ دیوبندی ہیں اور نہ بریلوی ہیں بلکہ اہل تصوّف ہیں حنفی ماتریدی ہیں اور نقشبندی مجدّدی ہیں اور یہ مضمون ’’ھدایۃ السالکین‘‘ ودیگر کتب نسبت میں واضح طور پر لکھا ہے تو اس جامع مانع عظیم فرمودہ کی مزید تفصیل معلوم کرنے کیلئے میں نے بعض غالی دیوبندیوں اور بعض غالی بریلویوں کے کتابوں کا مطالعہ شروع کیا تاکہ واضح ہوجائے کہ کِن کِن مسائل میں انہوں نے صراط مستقیم (اہلسنت وجماعتؒ) خصوصاً حنفی ماتریدی اور سلوکِٔ حق کے اکابرؒ کے خلاف فتویٰ دیا ہے اور غلط حکم لگایا ہے  اور افراط وتفریط کے شکار ہوکر اھل حقؒ سے دور واقع ہوچکے ہیں حالانکہ دونوں طریق حنفیّت ، سُنیّت اور تصوّف کے مدّعی ہیں اور سادہ لوح عوام اہلسنتؒ اور طلباء اہلسنتؒ کو دھوکہ دے رھے ہیں اور اپنے گرویدہ بناکر اکابر ائمہؒ کے فرمودات کے خلاف ورزی کے جُرم کے مرتکب بنا رھے ہیں اور حقیقی بزرگانؒ اور ان کے مریدینؒ کو لوگوں کی نظر میں بدنام کررہے ہیں تو پوری تتبّع اور تحقیق کے بعد میں نے ان کے بعض غلط عبارات کا احاطہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس کے مقابل میں اھل حقؒ کے مذھب کو مختصر دلائل سے سجا کر آپ کے سامنے پیش کیا  ہے تاکہ آپ ان لوگوں کے غلط عبارات کے شکار نہ ہوجائے اور اس سے میرا مقصود صرف اور صرف رضائے الٰہیج کا حصول اور حق کی رہنمائی کرنا ہے اور اکابر ائمہؒ کے مذھب حق کی تائید کرنا ہے  کوئی تعصّب ، فرقہ واریّت یا ضد وعناد یا حسد ودیگر اغراض فاسدہ ہرگز مدّ نظر نہیں الحمدللّٰہ ۔ تو سب سے پہلے میں بعض دیوبندیوں کے  حوالہ سے ان کے  بعض غلط عبارات اور اس کے مختصر جوابات پیش کرنا چاہتا ہوں فاقول وباللّٰہ سبحانہٗ التوفیق ومنہ السداد والرشاد والیہ المرجع والمآب وصلی اللّٰہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہٖ سیدنا محمّد وآلہٖ وصحبہ وکمل اتباعہٖ وبارکٔ وسلّم اولاً وآخراً بعدد کلّ معلوم لکٔ

  عبارات

  • عبدالوہاب نجدی اچھا آدمی تھا انکے عقائد عمدہ تھے (فتاوٰی رشیدیہ :272رشید احمد گنگوھی)
  • ارواحِ ثلاثہ صـ۳۴ میں واقعہ درج ہے کہ حضرت شاہ عبدالعزیزؒ کے پاس کچھ لوگ جمع تھے جن میں سے کسی نے شیخ موصوف کی مذمت اور تفسیق وتکفیر کی کہ اس نے ابن تیمیہ وابن القیم ایسے بد دینوں کے دین کو چمکانا چاہا ۔ شاہ صاحبؒ نے یہ سن کر افسوس کیا اور اس کو ایسی بات کہنے سے روکا پھر فرمایا کہ محمد بن عبدالوھاب بھی نہایت سچے اور پکے مسلمان اور متبع سنت تھے ۔ مگر بعض مسائل میں مقتضائے عقل کو ترکٔ کیا ہے اور ابن تیمیہ وابن القیم بھی نہایت سچے اور پکے مسلمان تھے مگر بشر تھے ۔ ان سے غلطی ممکن ہے اور اس غلطی کی بناء پر ان کو برا بھلا کہنا ہرگز مناسب نہیں ہے (ملفوظات کشمیری صـ۱۷۱- انور شاہ کشمیری )
  • اولاً حضرت مدنی کی وہی تحقیق تھی جو مذکورہ تحریر میں ارشاد فرمائی گئی ، لیکن بعد جب اہل نجد کے صحیح عقائد ان کی معتبر کتابوں کے حوالوں سے آپ کے سامنے آئے تو آپ نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمایا اور اس بارے میں ایک مفصل وضاحتی تحریر اخبار خلافت بمبئ میں شائع کرائی جس کے آخری الفاظ بحوالۂ ہفت روزہ سچ لکھنو درج ذیل ہیں ۔ بہت سی باتیں جو اہل نجد کی جانب منسوب کی جاتی ہیں بالکل بے اصل ہیں اور بعض باتیں کچھ اصل بھی رکھتی ہیں مگر نہ ایسی کہ جن کی وجہ سے ان کو فرقہ ناجیہ سے نکالنا جائز ہوسکے یا جمہور اہل سنت وجماعت کا مخالف قرار دے کر ان پر تبرا کیا جائے اور عامہ اہل اسلام کو ان سے بہکایا جائے لہٰذا مجھ کو اس امر کا اعلان کرنے میں ذرا بھی پس وپیش نہیں ہوسکتا کہ میری وہ تحقیق جس کو میں رجوم المذنبین اور الشہاب الثاقب میں لکھ چکا ہوں اس کی بنیاد ان کی کسی تالیف وتصنیف پر نہ تھی بلکہ محض افواہوں یا ان کے مخالفین کے اقوال پر تھی اب ان کی معتبر تالیفات بتا رہی ہیں کہ ان کا خلاف جمہور اہل سنت سے اس قدر ہر گز نہیں جیسا کہ ان کی نسبت مشہور کیا گیا ہے بلکہ صرف چند جزوی امور میں صرف اس درجہ تک ہے جس کی وجہ سے ان کی تکفیر یا تفسیق یا تضلیل نہیں کی جاسکتی (فتاویٰ شیخ الاسلام صـ۹۴)

جواب :

  1.  اما محمد بن عبد الوهاب النجدى فانه كان رجلا بليداً قليل العلم فكان يتسارع الى الحكم بالكفر (فیض الباری) ، اسی طرح کشمیری لکھتے ہیں کہ میں نے عبد الوهاب کی چند کتابیں دیکھی ہیں وہ بے محل آیات تلاوت کر دیتے ہیں (ملفوظات کشمیری) ۔
  2. : الحكم عندنا فيهم ما قال صاحب الدرالمختار وخوارج (المهند علی المفند ۴۳) ۔
  3. : هذه العقائد العشرة بادنى مناسبة المقام لحفظ عقائد اہل السنة من خرافات الفرقة المبتدعة المعروفة به پنج فيريه والوہابیہ فان دائہم قد وصل الى بلادنا عصمنا الله منها (حاشیہ شرح العقائد : محمد عبیدالله القند ہاری السلیمانخیلی : ۱۲۲) ۔
  4. : ان محمد بن عبد الوهاب النجدى من الخوارج (البصائر مؤلفہٗ مولوی حمداللّٰہ ڈاگئ  دیوبندی صوابی صـ231)

اسی طرح دیگر علماء کرامؒ نے بھی اس کو خارجی شمار کیا ہے جن میں بعض دیوبندی بھی ہیں چند حوالے درج ذیل ہیں ۔

  • : حاشیه جلالین شریف علامہ صاویؒ – 3 جلد صـ.  طبع ــ آیت
  • : محشی سندھی بر نسائی شریف جلد عـ۱ باب
  • : سیف الکندھاری (عبیداللّٰہ قندھاری)
  • : اظهار الحق للمتمسكين بالحق (مؤلفہٗ ۔۔۔)
  • : فتاوٰی حقانیہ صـ ۳۸۰ جـ طبع باب (مؤلفہٗ اکوڑہ دیوبندی)
  • :  فتاوی فریدیہ مؤلفہٗ مفتی فرید دیوبندی  ص 145 جـ باب طبع (اور پھر فریدیہ جـ صـ پر اس کا تائید کرتا ہے اور صـ جـ پر فنجفیریوں کی تائید اور صـ جـ پر جبری رائیونڈیوں کی تائید کرتا ہے ۔ یہ ہے تذبذب اور نفاق معاذاللّٰہ)
  • : الخوارج الذین یحرّفون تأویل الکتاب والسنۃ ، ویستحل بذالکٔ دماء المسلمین واموالھم ھو مشاھد الآن  فی نظائرھم وھم فرقۃ بارض الحجاز یقال لھم الوھابیۃ (البصائر لمنکرالتوسّل بأھل المقابر للمولوی حمد اللہ دیوبندی  صـ۷۵) 
  • : والنجدیۃ ینکرون عن التوسل بغیرالاعمال الصالحۃ وقد ثبت التوسل بالقرآن العظیم قال علیہ الصلوٰۃ والسلام اللّٰھم ارحمنی بالقرآن العظیم  (البصائر لمنکرالتوسّل بأھل المقابر للمولوی حمد اللہ دیوبندی  صـ۲۰۳)
  • : والعجب من موحدی ھذا الزمان حیث یقولون فی حق ابن عبد الوھاب ’’شیخ الاسلام ومجدد الدین‘‘ والحال ان العلماء صرحوا بانہ واتباعہ من الخوارج والویل للمنتسبین الی الدیوبند ،کیف یقولون لہ ’’شیخ الاسلام ومجدد الدین؟‘‘ وان علماء دیوبند صرحوا بکون عبد الوھاب النجدی من الخوارج کما ذکرنا نقلا عن (عقائد علماء دیوبند) ،فیامعشر المسلمین احذروا من ھذہ الفتنۃ العمیآء فانھا داھیۃ دھیآء) (البصائرص  ۲۳۰ للمولوی حمد اللہ دیوبندی )   
  • : قد عرفت حال محمد بن عبد الوھاب النجدی انہ کان من الخوارج وخرج من النجد وتغلب علی الحرمین الشریفین وکان یدعی الحنبلیّۃ وکانت عقیدتہ ان ینسب الشرک الی من کان مخالفا عن عقیدتہ ویبیح قتل علماء اھل السنۃ والجماعۃؒ ویبیح اکل اموال المسلمین وسفک دمائھم الی ان کسر اللہ شوکتھم ( البصائر ص۲۳۱ للمولوی حمد اللہ دیوبندی)

اس کے باوجود ’’کچھ دیر غیر مقلدین کے ساتھ‘‘ کتاب میں عبارات سابقہ ولاحقہ تائید تردیدیہ جمع کرکے شائع کیا ہے مصدقہ سلیم اللّٰہ خان اور تائیدی عبارات کو ترجیح دیا اور لکھا ہے  کہ ہمارا اختلاف وھابیوں کے ساتھ فروعی ہے نہ کہ اصولی ۔ یہ ہے تذبذب ونفاق ۔  

:(15) وہابی وہ لوگ ہیں جو ابن عبد الوہاب کی اولاد میں ہیں یا اس کے متبع ہیں ابن عبد الوہاب کے حالات مدون ہیں ہر شخص ان کو دیکھ کر معلوم کرسکتا ہے کہ وہ نہ اتباع کی رو سے ہمارے بزرگوں میں ہیں نہ نسبت کی رو سے البتہ آج کل جن لوگوں نے تقلید کو ترک کردیا ہے ان کو ایک اعتبار سے وہابی کہنا درست ہوسکتا ہے کیونکہ ان کے اکثر خیالات ابن عبد الوہاب سے ملتے جلتے ہیں (اشرف الجواب  مؤلف : مولوی اشرف علی تھانوی ص 80  طبع دارالاشاعت کراچی)

Leave a Comment